پٹھان کوٹ کے فضائیہ اڈے پر اس سال جنوری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی جانچ پڑتال کے لئے پاکستانی مشترکہ تفتیشی ٹیم (جےآئي ٹي) کو اجازت دیئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’بھارت ماتا‘‘ کے
ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اس کیلئے وزیر اعظم کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور مودی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔